پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو ۔۔۔ وزیر پٹرولیم نے بڑی بات کہہ دی

*پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم*

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کے لیے جاری رکھیں گے۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں گرتے ہی سستا پیٹرول کا فائدہ عوام کو دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے 100 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول کی اسکیم متعارف کرائی ہے جس میں 60 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ ملک میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت اسکیم پر ماہانہ 35 سے 40 ارب روپے خرچ کر رہی ہے اور جنگ کے خاتمے تک اسے جاری رکھے گی۔ پیٹرول پمپ مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بغیر اضافی چارج کے عوام تک ریلیف پہنچایا۔

 

وزیر نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بغیر تیاری ریلیف دیا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا۔ گزشتہ ہفتے ان کے بیان کو غلط پیش کیا گیا، انہوں نے کہا تھا کہ اگر تیل کی قلت ہوئی تو قیمتیں کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم وزیراعظم کے فیصلوں سے ملک میں قلت نہیں ہوگی۔

 

*رجسٹریشن کا طریقہ:* REG لکھ کر سپیس دے کر شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کی نمبر پلیٹ، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت ایس ایم ایس کریں۔ مزید تفصیلات www.pmfuelrelief.pk پر دستیاب ہیں۔