*وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اہم ملاقات میں اسمبلی توڑنے کی بات کر دی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی*
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعلیٰ کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ “پارلیمانی پارٹی اجازت دے تو اسمبلی توڑ سکتا ہوں۔”
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بتایا گیا کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے رہا ہے اور لانگ مارچ کا نام نہ لینے کی صورت میں صوبائی حکومت بچ سکتی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کا ایسا فیصلہ بھی آ سکتا ہے جس میں علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیراعلیٰ بن جائیں۔
علی امین نے پارٹی مفادات کو حکومت پر ترجیح دینے کا عندیہ دیا۔ دونوں رہنماؤں میں بانی پی ٹی آئی سے اسمبلی توڑنے پر مشاورت نہ کرنے کی بات بھی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے اور یہ اظہار بشریٰ بی بی، ایک سینیٹر اور بہنوں کی موجودگی میں کیا گیا۔






