*وفاق اور کے پی حکومت میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز پر غور*
وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان کشیدگی کے باعث صوبے میں غیر یقینی سیاسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت گورنر راج یا ایمرجنسی کے آپشن پر غور کر رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی اسمبلی تحلیل یا وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ مارچ 27 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ملتوی کیا گیا ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی نااہلی، ان ہاؤس تبدیلی، اسمبلی تحلیل اور وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت ارکان اسمبلی 20 فیصد دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد 3 سے 7 روز میں ایک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس بلایا جائے گا۔






