*ڈی آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک خلاف ورزی پر مقدمات نہ بنانے کی ہدایت کر دی*
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ٹریفک پولیس کو دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے افسران کو کہا کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے، مقدمات درج کرنے سے گریز کیا جائے۔
یاد رہے جون 2026 میں ٹریفک پولیس نے مقدمات کا سلسلہ شروع کیا تھا اور پہلے دو ہفتوں میں 500 مقدمات درج ہوئے تھے۔ جولائی اور اگست میں بھی ون وے، تیز رفتاری، لین کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بڑی تعداد میں مقدمات اور گاڑیاں تحویل میں لی گئی تھیں۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا مقصد شہریوں کو مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور قانون کا یکساں نفاذ کریں۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ لائسنس اور کاغذات ساتھ رکھیں، رفتار اور سگنلز کی پابندی کریں۔






