لاہور (آن لائن) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا، جس کے بعد لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 210، برکی روڈ پر 207، ماڈل ٹاؤن 187، بیدیاں روڈ 187 اور ڈیفنس میں 186 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے 19 گنا مضر ہے۔ عالمی مانیٹرز کے مطابق رواں ہفتے لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔






