وفاقی حکومت نے اسلام آباد،پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کر دی

*احتجاج کے پیش نظر رینجرز تعینات*

سیاسی احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر رینجرز 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک فرائض انجام دیں گے۔ یاد رہے پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔