خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں کی گئیں تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

*کے پی پولیس ایکٹ میں بڑی تبدیلیاں سامنے آ گئیں*

وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق پولیس براہ راست حکومت کو جواب دہ ہوگی، گریڈ 18 سے اوپر افسران کے تبادلے وزیراعلیٰ کریں گے، 18 تک کا اختیار آئی جی کے پاس ہوگا۔

پولیس پالیسی بورڈ کی سربراہی وزیراعلیٰ کو منتقل، آپریشنل بورڈ کے سربراہ آئی جی ہوں گے۔ ڈی آر سیز برقرار رکھنے کا فیصلہ، پبلک سیفٹی کمیشن اور کمپلینٹ اتھارٹی کو مضبوط کیا گیا ہے۔