مسلم لیگ ن کے اہم رہنما آزاد جموں و کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

ڈاکٹر نجیب نقی بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی پولنگ میں 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔

نئے صدر کے انتخاب پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، توقع ہے وہ جلد حلف اٹھائیں گے۔ یہ عہدہ جنوری میں بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد سے خالی تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی 2006 سے 2011 اور 2016 سے 2021 تک آزاد کشمیر میں وزیر صحت رہ چکے ہیں۔