سفارتخانے کا انتباہ جاری، سعودی عرب میں پاکستانیوں کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں مقیم پاکستانیوں کو سیاسی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کر دی۔

 

سفارتخانے نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا سعودی قوانین کے تحت کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی ممنوع ہے، اس لیے سیاسی اجتماعات، مظاہروں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے مکمل گریز کریں۔

 

بیان میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا غیر مصدقہ خبروں، افواہوں، فرقہ وارانہ بحث اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے اجتناب کریں، مقامی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید یا خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنے سے بھی گریز کریں۔

 

خبردار کیا گیا خلاف ورزی پر گرفتاری، جرمانہ، قید، ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر پابندی جیسی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔