تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کے بیان پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد کے مقدمے کے متن میں کہا گیا نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر چلائی گئی، جنید اکبر نے حکومتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔
متن کے مطابق دھمکی سے اموات کا خدشہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقدمے میں شامل تقریر کے مطابق کہا گیا جس طرح سومنات پر حملے ہوئے اسی طرح اسلام آباد پر حملے ہوں گے۔






