حکومت اور اپوزیشن مذاکرات , ایجنڈا کیا ہوگا؟ بڑی خبر

اپوزیشن کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے حکمت عملی طے کر لی۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یا نجی اسپتال منتقلی اور بشریٰ بی بی کی رہائی پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

 

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے تقرر اور ممکنہ سیاسی اصلاحات پر بات ہوگی۔

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے متعلق کسی بات کے لیے لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا سے واپسی پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کا امکان ہے، جو وزیراعظم ہاؤس یا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو سکتی ہے۔