ملک کے اہم علاقے میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے پہاڑی علاقے آڑینجی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آڑینجی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ ملزمان سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔