سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ جانئے

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں دو روز کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 776 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے مقرر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 140 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 942 روپے ہوگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے والے اہم عوامل ہیں۔