نواز شریف نے اہم شخصیت کو صدرآزاد کشمیر نامزد کر دیا

مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر نامزد کر دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور دیگر وزراء نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی ڈاکٹر نجیب نقی کو نئی ذمہ داری ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔