اہم خبر ، شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا نیا حکم نامہ جاری

لاہور میں شادی کی تقریبات کی نگرانی کے لیے نئے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کو شادی کی تقریبات کی آزادانہ چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ شادی ہالز میں مقررہ اوقاتِ کار، ون ڈش اور دیگر قانونی ضوابط کی خلاف ورزیوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

خلاف ورزیوں کو باقاعدہ ریکارڈ کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کو لاہور ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فیلڈ ٹیمیں روزانہ اپنی رپورٹس اے ڈی سی انفورسمنٹ آفس میں جمع کرائیں گی۔ تمام متعلقہ محکمے ضرورت کے مطابق فیلڈ ٹیموں کو معاونت فراہم کریں گے۔

یہ اقدامات پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔