استحکام پاکستان پارٹی کیلئے اچھی خبر آ گئی ، سیاسی و سماجی شخصیات کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت

پی پی 149، یوسی 122 سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات پر مشتمل وفد نے آئی پی پی سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ وفد میں راشد زبیر، ڈاکٹر شاہد، ملک جاوید، حماد، فیصل اور عامر سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران راشد زبیر اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شعیب صدیقی نے پارٹی میں شامل ہونے والی سیاسی و سماجی شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔