افسوسناک حادثہ ، ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سےاتر گئیں

کوٹری اسٹیشن کے قریب کوئلے سے لدی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لے کر یوسف والا جا رہی تھی۔ ریلوے حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے صورتحال کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹری اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔