پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اےکے دفتر پر چھاپہ ، تمام افراد گرفتار

راولپنڈی کے کالج روڈ پر واقع ابابیل ہاؤس میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دفتر میں موجود تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابابیل ہاؤس میں قائم دفتر پر کارروائی کی، جہاں موجود افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ابابیل ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کا دفتر بھی واقع ہے۔

پولیس کارروائی کے دوران سابق نائب صدر انصاف یوتھ ونگ پنجاب ملک فیصل اعوان کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔