پیاز کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں پیاز کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، فی کلو قیمت 40 روپے بڑھنے کے بعد 160 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں پیاز 220 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نئی فصل کی آمد نہ ہونے کے باعث پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی اور صورتحال معمول پر آنے کا امکان ہے۔