*لاہور – میاں پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق*
لاہور کے علاقے میاں پلازہ، اللہ ہو چوک کے قریب سروس روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں متوفی کا چہرہ شدید طور پر مسخ ہوگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور حادثے کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
سی ٹی او لاہور سید عبد الرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونے والی گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ ٹیموں کو سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے گاڑی کا سراغ لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔






