ایران میں حکومت نے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر سے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے پر فی لیٹر قیمت 10 ہزار تومان ہوگی، جو پہلے 5 ہزار تومان تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماہانہ 110 لیٹر تک پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
ایران میں فی الحال 60 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1500 تومان اور اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3 ہزار تومان ہے۔ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہوتا ہے۔






