قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی سے وابستہ کارکن ملک زادہ جمشید عالم جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اتمان خیل شنہ میلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم علاقے میں عوامی اور سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے علاقے اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔






