پاکستان میں آج پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 378 روپے 05 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 5 سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی جبکہ 22 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور گزشتہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔






