تماشائیوں سے کچھ ہی فاصلے پر جنگی طیارہ گر کر تباہ

ایتھنز (آن لائن) یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایف-4 فینٹم طیارہ دارالحکومت ایتھنز کے قریب تناگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ تماشائیوں سے چند سو میٹر دور گر کر تباہ ہوا، تاہم تماشائی محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔ یونانی فضائی حکام کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کی حالت فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

جائے حادثہ پر آگ بجھانے کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے جبکہ پائلٹس کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔