وزیرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں سیر کے دوران کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد دریا میں ڈوب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 3 افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا گیا۔
حادثے میں ایک شخص ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاپتا شخص کی تلاش کے لیے دریائے چناب میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں غوطہ خوروں سمیت دیگر امدادی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو آپریشن میں گجرات اور وزیرآباد کی ٹیمیں مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہیں۔






