سرکاری دفاتر کے ملازمین کیلئے اہم خبر ، دفاتر کی ہفتہ وار چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورکنگ ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق جمعہ کے روز صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق سرکاری امور انجام دیے جائیں گے۔

حکومت بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو جمعہ کے روز دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے اور سرکاری کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر پر ہوگا۔