شمالی قبرص کے شہر کیرینیا کے قریب 267 مسافروں کو لے جانے والی مسافر بردار فیری حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیری ترکیہ کے شہر تاشوجو جا رہی تھی کہ کیرینیا سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 20 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ متعدد مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار فیری 500 میٹر سے زائد گہرائی میں سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے فیری کے کپتان اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔






