تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ ؟؟؟ بڑی خبر آگئی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئی ہیں، جس کے تحت پولیس افسران اور اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ہارڈ ایریا الاؤنس سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ ہارڈ ایریاز کی نشاندہی کے بعد متعلقہ اضلاع کی تفصیلات بھی وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دینے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دیے جانے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد مجوزہ 250 فیصد اضافے پر عملدرآمد ہوسکے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کے لیے پہلا خط مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کو ارسال کیا گیا تھا۔ صوبائی پولیس دہشت گردی کے خلاف فرائض اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہوں کے فرق کی بنیاد پر طویل عرصے سے ہارڈ ایریا اسٹیٹس کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔