بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی؛توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں اس درخواست کی سماعت 16 ستمبر کو ہوگی۔ رجسٹرار آفس کے مطابق اس کیٹیگری میں 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، اور عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست سب سے آخر میں دائر ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 16 ستمبر کو بینچ نمبر پانچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔