آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع خاران میں دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور ان کے فرار کے تمام راستے محدود کر دیے گئے ہیں۔ خاران کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔






