پیپلز پارٹی نے دو اہم رہنماؤں کی رکنیت ختم کردی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو اہم رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری محمد یاسین نے سردار خالد محمود چغتائی اور سردار ماجد رزاق کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سردار خالد محمود چغتائی پارٹی کے نائب صدر جبکہ سردار ماجد رزاق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں رہنماؤں کی پارٹی رکنیت عام انتخابات 2026 کے دوران پارٹی ڈسپلن اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی۔

رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کے دستخط سے جاری کیا گیا۔