سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کردیا۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار 700 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد تنخواہ میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوگا۔

40 ہزار 700 روپے سے کم ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔