پرتگال کے نوجوان فٹبالر کوین کاسترو میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 25 برس تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوین کاسترو اپنے کلب ریئل ایس سی ساڈ اور ایسٹریلا دا امادورا کے درمیان دوستانہ میچ میں شریک تھے کہ اچانک گر پڑے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
لزبن فٹبال ایسوسی ایشن نے کوین کاسترو کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ریئل ایس سی ساڈ سے تعزیت کی۔
ریئل سپورٹ کلب نے بھی کوین کاسترو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ کلب کے خاندان کا اہم حصہ تھے اور ان سے وابستہ ہر شخص پر ان کی شخصیت اور موجودگی کا گہرا اثر تھا۔






