لاہور (آئی این پی) بسنت 2027 کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں، لاہور میں ڈور کی تیاری کے لیے 5 مخصوص زونز قائم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مناواں اسپورٹس کمپلیکس، ایل ڈی اے سٹی نشتر، رائیونڈ مارکیٹ، راکھ ٹیرا تحصیل کینٹ اور سگیاں پل راوی کو ڈور سازی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ مقامات پر ڈور کی تیاری کے لیے 500 سے 600 پوائنٹس قائم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بسنت 2027 کے دوران پتنگ بازی کے سامان کی طلب پوری کرنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈور سازی کے مخصوص زونز میں کڑی نگرانی کی جائے گی اور ممنوعہ دھاگے اور کیمیکل کے استعمال کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔






