پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی ہے، جبکہ ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔

موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور مالیاتی صورتحال میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ معاشی استحکام اور پالیسی اصلاحات کے باعث پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔

ریٹنگ میں اضافے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کے لیے اعتماد بہتر ہونے اور بیرونی فنانسنگ تک رسائی میں سہولت پیدا ہونے کی توقع ہے۔ تاہم موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو اب بھی بیرونی مالی ضروریات، محدود ریونیو بیس اور سرمایہ کاری سے متعلق ساختی چیلنجز کا سامنا ہے۔