میرے بیان کے بعد عمران خان کی بنی گالہ منتقلی کی سازش ختم ہو گئی، سینیٹر ناصر بٹ

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جاتا ہے، تاہم عمران خان کی بہن کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔

اپنے بیان میں ناصر بٹ نے کہا کہ ان کے بیان کے بعد مبینہ سازش ختم ہوگئی، اگر وہ بیان نہ دیتے تو عمران خان کو منتقل کردیا جاتا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عمران خان کو اسپتال سے بنی گالا منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ کا کوئی وقت برا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو زیرک سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کے بارے میں ماضی میں جو باتیں کی جاتی تھیں، آج وہی لوگ ان کے پیچھے نمازیں پڑھ رہے ہیں۔