سعودی عرب میں جاری عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 رہی، جن میں اندرونِ ملک سے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد تقریباً 95 لاکھ تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی معتمرین میں مردوں کا تناسب 56.4 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی شہریوں کی جانب سے عمرہ ادا کرنے والوں کا تناسب 28.9 فیصد رہا، جبکہ دیگر زائرین بیرونِ ملک سے سعودی عرب پہنچے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ ویزا حاصل کرنے والے زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔
عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر سعودی عرب میں رہائش، آمدورفت اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔






