سیکڑوں ملازمتوں کا اعلان ، بے روزگاروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، کیسے اپلائی کریں؟جانئے

پاکستان رینجرز پنجاب نے سپاہی جنرل ڈیوٹی سمیت مختلف آسامیوں پر 964 ملازمتوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں، جن کے لیے پاکستان بھر سے نوجوان امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

 

بھرتیوں میں سپاہی جنرل ڈیوٹی کی گریڈ 5 کی آسامیاں شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو تنخواہ کے ساتھ راشن الاؤنس اور وفاقی حکومت کی جانب سے مروجہ مراعات بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ مجموعی آسامیوں میں 72 نشستیں میرٹ پر مختص ہیں۔ اُمیدواروں کے لیے 50 فیصد یعنی 482 نشستیں رکھی گئی ہیں۔

 

علاوہ ازیں سندھ شہری و دیہی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جبکہ 5 فیصد کوٹہ اقلیتی امیدواروں کے لیے بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اُمیدوار پاکستان رینجرز پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے 17 سے 26 اگست 2026 تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔