ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوشوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے، ملک مکمل معاشی، فوجی اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ ہم امریکا کی سخت پابندیوں کے سامنے ثابت قدم ہیں، ایران غیرمساوی جنگ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو وینزویلا بنانے کی کوش کی مگر وہ ناکام رہا۔ دشمن چاہتا تھا کہ ایران تباہ ہو جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ ایران مضبوط اتحاد سے دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا ہے، امید ہے عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔






