آٹے کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے اہم خبر

ادارہ شماریات نے ملک میں آٹے کی قیمتوں کےاعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

 

اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 3133 روپے 33 پیسے تک کا ہو گیا ہے، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3093 روپے 33 پیسے تک پہنچ گیا۔

 

خضدار میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوا، بہاولپور میں 60 روپے تک مہنگا ہوا، حیدر آباد میں تھیلا 40 روپے تک مہنگا ہوا، لاڑکانہ میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوا۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوا، اور تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک پہنچ گئی۔ بنوں میں بیس کلو آٹا 2900 روپے تک میں دستیاب ہے، پشاور میں 3100 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، لاڑکانہ میں 2620 روپے، سکھر میں 2580 روپے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا، لاہور میں 2300 روپے، جبکہ حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2880 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔