گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی گزشتہ روز مدرسے میں قرآنِ پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے معروف عالمِ دین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔






