کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے ماتحت کام کرے گی اور غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر وزارتِ داخلہ کو دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور سکیمنگ کی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں غیر قانونی قائم کال سینٹرز کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس کارروائی کے دوران ملک بھر میں منظم گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔