چیزیں اتنی سادہ نہیں, بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بیان پر شیخ وقاص اکرم نے بڑی بات کہہ دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب مناسب سیکیورٹی انتظامات کے تحت شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق رستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں پہلے پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے دوران الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

 

عطا تارڑ نے بتایا کہ اسپتال میں ماہر امراض چشم، امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ معائنے کے دوران ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی موجود تھیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آج صبح تقریباً 5 بجے عمران خان کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے بھی تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر فراہم کی جائیں گی۔