دہشتگردی سے متعلق بیان ، بلاول نے وضاحت دیدی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان کی وضاحت کر دی۔

 

بدھ کو پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بی ایل اے، سندھ قوم پرست اور ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

 

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہوا۔ میں علیحدگی پسند تنظیموں کے بارے میں بات کر رہا تھا جو تشدد کا راستہ اپنا رہی ہیں اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

 

بلاول نے کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور سہولت کار ہمسایہ ملک والے بنتے ہیں۔ انتہا پسند تنظیمیں ٹی ٹی پی کی صورت میں حملے کرتی رہیں اور ان انتہاپسند تنظیموں کے درمیان آپس میں رابطہ کاری بھی ہے۔