صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

جمعہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، بازاروں اور دیگر حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

 

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف کے ساتھ اہم شاہراہوں پر گشت بڑھایا جائے اور حساس مقامات کی سکیورٹی کا خصوصی جائزہ لیا جائے۔ عبدالکریم نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات خود مانیٹر کرنے کا حکم دیا۔

 

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور انہیں فوری حل کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے عوام تک پہنچیں، ان کے مسائل سنیں اور ممکنہ حد تک موقع پر ہی حل کو یقینی بنائیں۔