بانی پی ٹی آئی شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو ہسپتال سے اڈیالا جیل سخت سکیورٹی میں لایا گیا اور انہیں براہ راست ان کے سیل میں شفٹ کر دیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کو اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق وہاں 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ چیک اپ کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہونا تھا۔

 

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

 

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔