حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دیا جائے گا۔






