ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کے دوران سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کی جاری کوشوں پر بھی بات کی اور مشاورت و تعاون میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔






