*وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا: 3 رکنی بینچ کا فیصلہ تاریخی اور انصاف پر مبنی ہے*
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ تاریخی ہے اور اس میں انصاف نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ جاری ہے لیکن ابھی ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔
شفیع جان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا کہ انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کب تک رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ مکمل صحتیاب ہونے تک وہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں اور میرٹ پر فیصلہ ہو۔ اگر بانی ڈپریشن کا شکار ہوتے تو وہ پہلے 100 دن میں ہی ہو جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے رپورٹ جمع کرائی ہے، ہم نے نہیں۔ اس کی ذمہ داری بھی حکومت پر ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں گی لیکن میڈیا سے بات نہیں کریں گی۔ 265 دن بعد بانی کی بہن سے ملاقات ہوئی۔
شفیع جان نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو جو ملا ہے ہم اسے کھونا نہیں چاہتے اور ہم نے جو یقین دہانیاں کرائی ہیں ان پر عمل کریں گے۔






