*پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی*
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کر کے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔
اس پابندی کا اطلاق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے ساتھ ساتھ ان طیاروں پر بھی ہوگا جو بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت، انتظام یا لیز پر ہیں۔
نوٹم کے مطابق بھارتی فوجی پروازوں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی پہلی بار اپریل 2025 میں لگائی گئی تھی جسے اب 24 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔






